دہلی پولیس کے ذریعے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ 11 ماہ میں منشیات سے متعلق 695 معاملات درج کئے گئے اور 844 افراد کو گرفتار کیا گیا
دہلی پولیس کے ذریعے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق یکم جنوری 2020ء سے 31 نومبر 2020ء کے درمیان منشیات سے منسلک 695 معاملات درج کئے گئے جبکہ 5271 کلو گرام سے زیادہ منشیات ضبط کی گئی ہے۔ 23.904 کلوگرام چرس، 29.184 کلوگرام اوپیم،4204 کلو گرام گانجہ، 84.932 کلو گرام ہیروئین، 699.538 کلو گرام پوپی ہیڈ، 1.03 کلو گرام کوکین ضبط کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے 219.743 کلو گرام ٹریماڈول، 12,500 الپرازولم نامی گولیاں، 0.325 گرام میتھاکوالون، 500 بپرینورفین گولیاں اور 7.495 کلو گرام ایمفیٹامائن بھی ضبط کی ہے۔دہلی پولیس کمشنر ایس این شریواستو نے کہا کہ دہلی پولیس مختلف اقدامات کررہی ہے ہمیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ان چیزوں میں ملوث نہ ہوں۔جو لوگ منشیات کی لت میں ملوث ہیں انہیں خود بیدار ہوکر اپنے آپ کو اس سے باہر نکالنا چاہیے۔اس کے علاوہ منشیات کے ذرائع کو تباہ کرنا چاہیے۔2019ء میں پولیس نے 681 معاملات درج کئے تھے جبکہ 872 افراد کو ان معاملات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: