گاڑی پلٹنے کے سبب کار میں موجود ایک شخص کو معمولی چوٹ، سڑک کنارے کھڑا ایک نوجوان زخمی
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین مادھو پور میں ایک کا شکار ہوگئے۔ان کی کار پلٹ گئی، حالانکہ اظہرالدین بال بال بچ گئے۔یہ حادثہ کوٹہ میگا ہائی وے پر سروال تھانے کی حدود میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اظہرالدین اپنے اہل خانہ کے ساتھ بذریعہ کار رنتھمبھیر بھون جارہے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ اظہر کی گاڑی پلٹنے کے سبب سڑک کے کنارے کھڑا ایک نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔اظہر کے کسی اہل خانہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔حادثہ کے بعد اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچے۔حالانکہ ایسی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اظہر کے ساتھ کار میں موجود ایک شخص کو بھی ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔حادثہ کے بعد اظہر اور ان کے اہل خانہ کو دوسری گاڑی کے ذریعے ہوٹل پہنچایا گیا۔خبروں کے مطابق اظہرالدین نئے سال کا جشن منانے کیلئے سپریوار سوائی مادھوپور کے رنتھمبھیر جارہے تھے اسی دوران مذکورہ حادثہ پیش آیا۔
Post A Comment:
0 comments: