عوامی نمائندوں کی کارکردگی، وارڈز کی حالتِ زار اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے میونسپل کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے جلد از جلد کارروائی کا مطالبہ

مالیگاؤں: اقلیتی فلاح وبہبود فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر سے ملاقات اور شہر کے مختلف علاقوں علاقوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔وفد کے اراکین نے شہر کے مختلف وارڈز میں عوامی نمائندوں کی مایوس کن کارکردگی اور عوامی کاموں سے عدم دلچسپی کی شکایت کی۔اقلیتی فلاح وبہبود فاؤنڈیشن کے صدر محمد اسماعیل نے کمشنر سے کہا کہ شہر کے متعدد وارڈز میں عوامی نمائندوں کو ترقیاتی کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، شہر کی عوام روڈ اور گٹر جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے۔شہر کے ہر علاقے ہر گلی کوچے میں کوڑے کچرے کا انبار لگا ہوا ہے۔ صفائی کا کوئی بندوبست نہیں ہے، کچروں سے تعفن اٹھ رہا ہے لیکن عوامی نمائندے اور انتظامیہ خوابِ خرگوش میں محو ہے۔وفد کے صدرواراکین نے کمشنر کو انتباہ کیا دیا کہ اگر حالات یوں رہے تو اقلیتی فلاح وبہبود فاؤنڈیشن کارپوریشن پر دھرنا دے گی اور جیسے بھی حالات وقوع پذیر ہوں اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر جنید احمد نے کہا کہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور جلد از جلد ضروری اقدامات کئے جائیں۔وفد کے ذریعے حالات سے آگاہ کئے جانے اور مطالبات کو سننے کے بعد میونسپل کارپوریشن کمشنر نے یقین دلایا کہ اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔



Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: