20 سالہ تنزیلا 20؍نومبر سے لاپتہ ہے، گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے "گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں" کا تعاون کیجئے

مالیگاؤں: مالیگاؤں کی رہنے والی 20 سالہ تنزیلا گھر میں کسی بات پر اپنے والدین سے ناراض ہوکر 20 نومبر 2020ء کو گھر چھوڑکر کہیں چلی گئی ہے۔تنزیلا کی تلاش کیلئے اس کے ماں باپ اور اہل خانہ نے ہر ممکن کوشش کی لیکن تنزیلا کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔بیٹی کی گمشدگی کے صدمے سے دوچار والدین کا کہنا ہے کہ اگر تنزیلا گھر لوٹ آئے گی تو اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔تنزیلا کے والدین نے اپنی بیٹی سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہو گھر لوٹ آئے اس کے علاوہ انہوں نے لوگوں سے بھی التجا کی ہے کہ ان کی بیٹی کی تلاش میں ان کی مدد کریں اور اگر وہ کہیں نظر آتی ہے یا اس سے متعلق کوئی اطلاع ملتی ہے تو درج ذیل نمبرات پر رابطہ کریں۔
*انصاری ضیاءالرحمن مسکان*(سردار مارکیٹ کے سامنے، محمد علی روڈ مالیگاؤں)
*موبائل نمبر*: 9270021180

*ظہیر بھائی*(ZS موبائل پوائنٹ، نزد ملے کی مسجد،نیاپورہ مالیگاؤں)
*موبائل نمبر*: 8446905455

*علاؤالدین للّے*،نزد اشرفی مسجد، رمضان پورہ مالیگاؤں
*موبائل نمبر*: 9225786781

*ایم ایس انصاری*، انصار گنج، مالیگاؤں
*موبائل نمبر*: 9370638416

قارئین سے درخواست ہے کہ قوم کی ایک گمشدہ بیٹی کے ماں باپ کی اس درخواست کو جتنا ممکن ہوسکے شیئر کریں اور تنزیلا کو تلاش کرنے میں *گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں* کا تعاون کریں۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: