بیٹی کی پیدائش پر باپ نے پورے گاؤں کو دعوت دی، بچی کو دیکھنے آنے والے ہر شخص کو مٹھائی تقسیم کی گئی
آج بھی ملک کے کئی علاقوں اور سماج میں بیٹی کی پیدائش کو بدقسمتی اور برا شگون مانا جاتا ہے۔لیکن حال ہی میں مہاراشٹر کے ضلع بیڑ پرلی تحصیل میں ایک باپ بیٹی کی پدائش پر اتنا خوش ہوا کہ بینڈ باجا اور بگھی کے ساتھ بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچا۔اطلاعات کے مطابق پرلی میں ابھیشیک چدریور نامی ایک باپ نے بیٹی پیدا ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی بینڈ باجا اور بگھی بُک کی اور اس پر سوار ہوکر اپنی نوزائیدہ بیٹی اور بیوی کا استقبال کرنے اسپتال پہنچا۔ ابھیشیک نے گھر میں بیٹی کی پیدائش پر شہنایاں بجوا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس نے گنیشاپار سے پدماوتی گلی تک یاترا نکالی۔اس دوران مقامی لوگوں نے ابھیشیک کو مبارکباد پیش کی۔ابھیشیک نے اس خوشی میں پورے گاؤں کو دعوت دی، اتنا ہی نہیں بلکہ نوزائیدہ بچی کو دیکھنے آنے والے ہر شخص خو مٹھایاں بھی پیش کی گئی۔ملک میں آج بھی ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ بیٹی کو پیدا ہونے سے قبل ہی مادرِرحم میں قتل کردیا جاتا ہے ایسے میں پرلی کے ابھیشیک نے بیٹی کی پیدائش پر جس طرح سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹی اور اس کی ماں کا استقبال کیا ہے وہ ایک نئی مثال ہے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: