وباء کے سبب متعدد لوگ ملازمتوں سے محروم ہوگئے، لوگ تنگ دستی کا شکار ہیں اسلئے کرونا ویکسن مفت مہیا کرائی جانی چاہیے, ابوعاصم اعظمی نے وزیراعلی کو مکتوب لکھا
کرونا وائرس کے بعد اب کرونا وائرس کی نئی قسم بھی سامنے آچکی ہے اس دوران ممبئی کے رکن اسمبلی اور سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے وزیراعلی کو مکتوب لکھ کر عوام کو کرونا ویکسن مفت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ابوعاصم اعظمی نے اپنے خط میں ادھو ٹھاکرے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کرونا وباء کے دوران حالات کو بہتر طریقے سے سنبھالا ہے۔ابوعاصم نے کہا کہ کرونا کے سبب متعدد لوگ ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں، لوگوں کے روزگار بند ہوچکے ہیں۔ایسے میں لوگ تنگ دستی کا شکار ہیں اور خاندان کی کفالت کرنا بھی ان کے لئے مشکل ہوگیا ہے۔اسی لئے ریاست کی عوام کو مفت کرونا ویکسن مہیا کرائی جانی چاہیے۔اعظمی نے اپنے خط میں ذکر کیا ہے کہ بی جے پی نے بہار انتخابات میں اپنے انتخابی منشور میں کہا تھا کہ بہار میں کرونا ویکسن مفت مہیا کرائی جائے گی۔مہاراشٹر میں بھی ایسا ہی کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پونے شہر میں کرونا ویکسن بنانے کا کام جاری ہے یہ مہاراشٹر کیلئے فخر کی بات ہے۔اسلئے مہاراشٹر میں بھی کرونا ویکسن مفت مہیا کی جانی چاہیے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: