طالبہ نے خودکشی نوٹ میں میں ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی، معاملے کی مزید تفتیش جاری
آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع میان دسویں جماعت میں زیر تعلیم ایک طالبہ نے ایک نوجوان کے ذریعے تعاقب کئے جانے سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ہے۔کورا پاڑو گاؤں کی رہنے والی اس بچی نے کیڑے مارنے کی دوا کھا کر اپنی جان دےدی۔طالبہ نے مرنے سے قبل ایک ویڈیو بنائی جس میں اس نے وارا پرساد نامی ایک نوجوان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس نوجوان سے پریشان ہوکر اپنی جان دے رہی ہے۔طالبہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وارا پرساد نامی نوجوان پر سخت کارروائی کی جائے۔کیڑے مارنے کی دوا کھانے کے بعد طالبہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے فی الحال پولیس جائے حادثہ کی جانچ کررہی ہے۔طالبہ کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر آندھراپردیش مہیلا آیوگ کی صدر واسی ریڈی اور YSRCP کی مقامی صدر شری دیوی نے متاثرہ کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور افسران کو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
Post A Comment:
0 comments: