مجھے انس کی جو خوبی سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ انس شریف اور باحیا ہیں، ثناء نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ عام ہیں مفتی نہیں

ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے تازہ انٹرویو سے اقتباس 

حال ہی میں بالی ووڈ کو خیرباد کہنے اور انس سید سے نکاح کرنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنے ایک انٹرویو میں خلاصہ کیا کہ انس سید میں کون سی ایسی بات تھی جس کی وجہ سے وہ ان کی طرف راغب ہوئی؟انہیں اسلام سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کا اشتیاق کیوں کر ہوا؟ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا وجہ تھی کہ انہیں اتنی تاخیر سے یہ بات سمجھ آئی کہ وہ غلط شعبہ میں ہیں۔سابق اداکارہ ثناء خان نے گذشتہ ماہ انس سید سے نکاح کیا تھا اس کے بعد ثناء نے شادی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا(انسٹاگرام) پر شیئر کی تھیں۔اکتوبر میں انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔اب انہوں نے اپنی شادی اور دیگر معاملات پر تفصیل سے بات کی ہے۔قارئین کی دلچسپی کیلئے ثناء خان کے انٹرویو کے چند اقتباسات پیش کئے جارہے ہیں۔ثناء خان نے انس سید سے پہلی ملاقات سے متعلق کہا کہ 2017ء میں مکہ میں ہماری پہلی ملاقات ہوئی،یہ ایک مختصر ملاقات تھی جب میں ہندوستان واپس آرہی تھی۔مجھ سے بطور اسلامک اسکالر انس کا  تعارف کروایا گیا تھا۔ثناء نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ انس عالم ہیں مفتی نہیں۔میرے پاس مذہب سے متعلق کچھ سوالات تھے اسلئے 2018ء میں میں نے انس سے رابطہ کیا۔اس کے بعد ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد 2020ء میں ہمارا دوبارہ رابطہ ہوا۔میں ہمیشہ اسلام سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی طرف مائل رہتی تھی۔انس سید سے شادی اور اس کی وجوہات سے متعلق ثناء خان نے کہا کہ انس سید سے شادی کوئی فوری فیصلہ نہیں تھا، میں نے برسوں دعا کی تھی کہ ان جیسا شخص میری زندگی میں ہونا چاہیے۔ان کی جو چیز مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ وہ شریف ہیں اور ان میں حیا ہے۔ثناء نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے سے متعلق کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ مجھے یہ احساس اتنی تاخیر سے کیوں ہوا کہ میں غلط پروفیشن میں ہوں؟کچھ چیزیں اور باتیں آپ کو فوری طور پر سمجھ میں نہیں آتیں۔میرے معاملے میں یہ اپنی بقا کا سوال تھا، میں اپنے خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ تھی۔ لاک ڈاؤن نے مجھے یہ قدم اٹھانے میں بہت مدد کی۔میں جو کام کررہی تھی وہ کوئی معمولی کام نہیں تھا،انڈسٹری نے جو کچھ بھی مجھے دیا میں اس کیلئے انڈسٹری کی احسان مند ہوں، لیکن مجھے یہ احساس ہوا کہ میرا وجود اس سے وابستہ نہیں ہوں۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: