بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات پر ناراض لڑکی کے والدین کو راستے سے ہٹانے کیلئے 22سالہ نوجوان نے منصوبے کے تحت قتل کیا، لڑکی بھی جرم میں ملوث

مدھیہ پردیش میں ایک نابالغ لڑکی کو اپنے ہی والدین کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی نے اپنے 22 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کو قبول نہ کرنے والے والدین کو قتل کردیا۔لڑکی کے والد پولیس کانسٹیبل تھے۔اندور کے ڈی آئی جی ہری نارائن مشرا نے کہا کہ اپنے ہی والدین کو قتل کرنے والی نابالغ لڑکی اور اس کے 22 سالہ بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا نام دھنن جے ہے وہ رتلام کا رہنے والا ہے۔واضح رہے کہ پولیس اہکار اور ان کی بیوی جمعرات کی صبح رکمنی نگر میں واقع اپنے مکان میں مردہ پائے گئے، ان کے جسموں پر زخم کے متعدد نشان تھے۔مقتولین کے نابالغ بیٹے کو اس قتل کا سب سے پہلے علم ہوا جو پڑوس میں اپنے دادا دادی کے ساتھ رہتا تھا۔اس کی ماں اس کے دادا کیلئے چائے لے کر جانے والی تھی لیکن کافی دیر انتظار کرنے کے بعد بھی جب وہ نہیں آئی تو بچے کے دادا نے اسے دیکھنے کیلئے بھیجا۔جب بچہ گھر میں داخل ہوا تو اس نے اپنے والدین خو خون میں لت پت زمین پر پڑا ہوا پایا۔پولیس کے مطابق جب گھر والوں کو علم ہوا کہ ان کی بیٹی بھی گھر پر نہیں ہے تو انہیں یہ گمان ہوا کہ وہ اغوا ہوگئی ہے۔لیکن ایک خط برآمد ہونے کے بعد لڑکی کلیدی مجرم کے طور پر سامنے آئی۔خط میں اس نے والدین پر مختلف الزامات عائد کئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے دھننجے نامی ایک 22 سالہ نوجوان سے تعلقات تھے۔لڑکی کے والدین اس رشتے پر راضی نہیں تھے۔لڑکی کے دادا نے پولیس کو بتایا کہ کچھ روز قبل ہی لڑکی کے والد کو ان دونوں کے تعلقات کا علم ہوا تھا جس کے بعد وہ ایکدوسرے سے بات بھی نہیں کررہے تھے۔لڑکی کے والدین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اس کے بوائے فرینڈ دھننجے نے کی اور لڑکی بھی اس جرم میں اس کے ساتھ شامل تھی۔لڑکی رات کے ساڑھے چار بجے کتے کو واک پر لے گئی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ کتا پڑوسیوں کو باخبر کردے۔جس کے بعد دھننجے خاموشی سے مکان میں داخل ہوا اور گہری نیند سورہے لڑکی کے والدین پر حملہ کیا۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: