سنجے راؤت کا ردعمل، مقابل سیاسی لیڈروں کو نشانہ بنانے کیلئے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو استعمال کیا جارہا ہے، ٹوئیٹ کر کہا آ دیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم
ممبئی: پونے زمین معاملے میں ایک روز قبل ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ED) نے این سی پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کو امن بھیجا تھا۔آج ای ڈی نے PMC بینک بدعنوانی معاملہ میں تفتیش کیلئے شیوسینا رکن پارلیمان سنجے راوت کی بیوی ورشا راؤت بھی سمن بھیجا ہے۔واضح رہے کہ ای ڈی کی جانب سے ورشا راؤت کو تیسری مرتبہ نوٹس بھیجا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل دو نوٹس انہوں نے صحت سے متعلق عذر پیش کرتے ہوئے نظر انداز کردیئے تھا۔سینئر ای ڈی آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 29 دسمبر کو ایجنسی کے روبرو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ای ڈی کے ذریعے ورشا پر PMC بینک بدعنوانی معاملہ کے ایک ملزم کی بیوی سے لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔معاملے کی تفتیش کرنے والے ایک اعلی افسر نے کہا کہ متعدد ٹرانزیکشن ہوئے ہیں اور کل رقم کا اب تک اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ راؤت کی بیوی کو پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ(PMLA) ایکٹ کے تحت تفتیش کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔راؤت نے اس معاملے کے بعد ایک ٹوئیٹ میں ہندی گیت کی دو سطریں لکھیں" آ دیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم، جم کے رکھنا قدم میرے ساتھیا۔سنیچر کے روز کھڑسے کو ای ڈی کا نوٹس ملنے کے بعد راؤت نے کہا تھا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے مقابل سیاسی لیڈران کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ED نے 3 اکتوبر 2019ء میں HDIL ڈائریکٹر راکیش کمار وادھوان، ان کے بیٹے سارنگ وادھوان، PMC بینک کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر جوئے تھومس اور سابق چیئرپرسن وریام سنگھ کے خلاف PMLA اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کا آغاز کیا تھا۔مذکورہ تفتیش ممبئی پولیس کی EOW ونگ کے ذریعے تعزیرات ہند کی دفعات 409،420،465،اور471کے تحت درج ایف آئی آر کی بنیاد پر جاری ہے
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: