بی ایم سی انتظامیہ مستعد، لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے متعلق غور وفکر جاری، نائٹ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے
ممبئی: برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن(BMC) ممبئی شہر میں ایک مرتبہ پھر کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کررہی ہے۔اس تعلق سے اگر اتفاق رائے بنتی ہے تو آئندہ 25 دسمبر سے 31 دسمبر تک شہر بھر میں رات میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔اس دوران نائٹ کرفیو کی طرح تمام قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔اطلاعات کےمطابق کرسمس اور نئے سال کے جشن کو مد نظر رکھتے ہوئے بی ایم سی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ کرسمس اور نئے سال کے جشن کیلئے لوگ زیادہ تعداد میں ممبئی آتے ہیں اس لئے زیادہ بھیڑ جمع ہونے کے سبب کرونا معاملات میں اضافہ کا خدشہ ہے۔اسلئے بی ایم سی سخت اقدامات اٹھانے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق جلد ہی اس موضوع پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل دیوالی اور گنپتی کے موقع پر کرونا معاملات میں اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے سبب بی ایم سی کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔ایسالگنے لگا تھا کہ جلد ہی کرونا کی دوسری لہر آئے گی۔جس کے بعد بی ایم سی سمیت پوری ریاست میں تیاریاں شروع ہوگئی تھیں۔ذرائع کے مطابق جس طرح کے انتظامات دیوالی کے موقع پر کئے گئے تھے اسی طرح کرسمس اور نئے سال کے جشن کے موقع پر بھی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: