گیم کا ٹریلر جاری،کھلاڑی نئے فیچرس کا مزہ لے سکیں گے، اکشے کمار نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹریلر شیئر کیا
ملک بھر میں PUB-G اور دوسرے آن لائن گیم کھیلنے والے FAU-G گیم لانچ ہونے کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔گیم کھیلنے کے شوقین لوگوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ رواں مہینے میں 26 جنوری یوم جمہوریہ کو ہندوستان بھر میں FAU-G گیم لانچ کردیا جائے گا۔اس گیم کو بنانے والی کمپنی نے آج 3 جنوری کو گیم لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ اس گیم کا ایک ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گیم کھلینے والے کس طرح سے گیم کھیل سکیں گے اور اس گیم کے فیچرس کیا ہیں۔واضح رہے کہ
FAU-G
میں سنگل پلئیر کیمپین موڈ
(Single player campaign mode)
بھی ہوگا جو اس گیم کو
PUB-G
گیم سے ممتاز کرتا ہے۔حالیہ کچھ افواہوں اور خبروں کے مطابق
FAU-G
میں گالوان ویلی ایپی سوڈ بھی ہوگا جس میں کھلاڑی علاقے کا جائزہ لے سکتے ہیں اور بندوقوں کی بجائے
melee brawling
تکنیک بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
فلم اداکار اکشے کمار نے بھی اپنے آفیشیل ٹوئیٹر ہینڈل پر اس گیم کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔اکشے نے کچھ منظوم سطریں بھی لکھیں کہ چاہے ملک میں یا سحد پر کوئی پیچیدگی اور مسئلہ ہو، یہ ہندوستان کے بہادر سپاہی ہر مشکل میں ڈٹ کر کھڑے رہتے ہیں۔وہ ہمارے بے خوف اور بہادر محافظ اور
FAU-G
ہیں۔اکشے کمار نے ستمبر 2020ء میں بھارت کی آتمانربھر تحریک کے تحت ملٹی پلیئر ایکشن گیم
FAU-G
کا اعلان کیا تھا۔اداکار کے پہلے گیمنگ وینچر میں اس کی 20 فیصد خالص آمدنی کو بھارت کے ویر ٹرسٹ کو عطیہ کیا جائے گا۔
ٹریلر دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب 118 ایپس پر پابندی عائد کردی گئی تھی،جس میں انتہائی مقبول
Player Unknown's Battleground's (PUB-G) , Baidu
اور ٹک ٹاک جیسے ایپ شامل تھے۔
Post A Comment:
0 comments: