ہلوارا ایئر بیس کی تصویریں پاکستان کی خفیہ ایجنسی ISI
کو بھیجنے کا الزام، تین ملزمین پولیس کی حراست میں
پنجاب کے لدھیانہ میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے ان پر مبینہ طور پر خفیہ معلومات کو عام کرنے کا الزام ہے۔انہوں نے انڈین ایئر فورس کے ہلوارا ایئر بیس کی تصویریں پاکستان کی خفیہ ایخنسی آئی ایس آئی تک پہنچائی ہے۔فی الحال تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔جس میں ملک سے غداری، سرکاری خفیہ قانون کی خلاف ورزی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔تینوں افراد کسی کھلستانی تنظیم سے بھی جڑے ہوئے تھے اور پنجاب میں امن وامان میں خلل پیدا کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے ایئر بیس کی تصویریں پاکستان کی خفیہ ایجنسی ISI کو بھیجی، حتی کہ وہ پاکستان سے ہتھیاروں اسمگلنگ بھی کرنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ان تینوں ملزمین کی شناخت رام داس سنگھ(جو ڈیزل میکینک ہے اور ہلوارا ایئر بیس میں کام کرتا تھا)، سکھ کرن سنگھ اور شبیر علی کے طور پر ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رام داس سنگھ کچھ سال کویت میں رہنے کے بعد پنجاب لوٹا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تینو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سب سے پہلے رام داس کی گرفتاری عمل آئی اس کے بعد بدھ کے روز بقیہ دونوں ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔انہیں پولیس تحویل میں رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سکھ کرن اس سے قبل قتل کے ایک معاملے میں جیل جاچکا ہے۔سکھ کرن نے رام داس سے ہلوارا ایئر بیس کی تصویری مانگی تھی۔ سکھ کر اور رام داس چاہتے تھے کہ شبیر علی پاکستانی ISI ایجنٹ سے رابطہ کرنے میں ان کی مدد کرے۔ پیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کسی بڑے حملے کی سازش تھی یا نہیں یہ تو تفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا۔واضح رہے کہ پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر پانچ سال قبل ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔جس میں 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments: