اب تک ارپیتا سے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات ضبط، پارتھ چٹرجی کو وزارت سمیت تمام عہدوں سے ہٹایا گیا

بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں سابق وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے ایک اور فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کولکتہ ایئرپورٹ کے قریب چنار پارک میں چھاپہ مارا ہے۔ تاہم ابھی تک چھاپے میں کیا ملا اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ بدھ سے جمعرات تک جاری 18 گھنٹے کے چھاپے میں ای ڈی نے پارتھ کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے دوسرے گھر سے 27.9 کروڑ روپے نقد اور 5 کلو سونا ضبط کیا۔ نقدی کے بارے میں ای ڈی کے سوال پر ارپیتا نے بتایا کہ یہ ساری رقم پارتھ چٹرجی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارتھ اس گھر کو پیسے رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گھر میں اتنی رقم رکھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:...ادھیر رنجن چودھری کے صدر جمہوریہ مرمو  کو 'راشٹریہ پتنی' کہنے پر ہنگامہ

گزشتہ ہفتہ مارے گئے چھاپوں میں ارپیتا کے گھر سے 21 کروڑ روپے نقد اور ایک کروڑ روپے کے زیورات ملے تھے۔ یعنی اب تک ارپیتا سے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی اور زیورات ضبط کئے جا چکے ہیں۔  پارتھ کو ٹی ایم سی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے. مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹیچر بھرتی گھوٹالے میں گرفتار پارتھ چٹرجی کو وزیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ممتا نے یہ کارروائی پارتھ کی گرفتاری کے 5 دن بعد کی ہے۔ اس کے بعد ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے شام کو ڈسپلنری کمیٹی کی میٹنگ بلائی اور انہیں پارٹی تنظیم کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا۔

پارتھ کے پاس پارٹی جنرل سکریٹری، نائب صدر اور تین دیگر ذمہ داریاں تھیں۔ ابھیشیک نے کہا کہ پارتھ کی تحقیقات جاری رہنے تک انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اگر وہ بے قصور ہیں تو پارٹی میں واپس آسکتے ہیں۔ ارپیتا کے گھر سے کروڑوں روپے کے نقد زیورات ملنے کے بعد ٹی ایم سی میں ہی پارتھ چٹرجی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔  پارتھ پر کارروائی کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ پورا معاملہ ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ صرف ایک لڑکی کے گھر سے رقم برآمد ہوئی ہے۔  پارتھ کو ہٹا دیا کیونکہ ٹی ایم سی بدعنوانی کے معاملے میں بہت سخت پارٹی ہے۔ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک بڑا کھیل ہے جس کے بارے میں ابھی زیادہ بات نہیں کی جا سکتی۔

پارتھ چٹرجی ممتا حکومت میں سب سے سینئر وزیر تھے۔ وہ جنوبی 24 پرگنہ کی بہالا مغربی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ پارتھ چٹرجی 2011 سے مسلسل وزیر تھے۔  وہ 2006 سے 2011 تک بنگال کی قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی رہے۔ پارتھ اس وقت صنعت، تجارت اور پارلیمانی امور جیسی اہم وزارتوں کے انچارج تھے۔  ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے مطالبہ کیا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پارتھ چٹرجی کو تمام عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ گھوش نے کہا کہ اگر ممتا دیدی کو میرا بیان غلط لگتا ہے تو مجھے بھی ہٹا دیں۔  گھوش ترنمول جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ تاہم بدھ کو ٹیٹا گڑھ میں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ میڈیا کنگارو کورٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔  ہم میڈیا ٹرائل کے خلاف ہیں۔  انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ یقین رکھیں، بی جے پی 2024 میں اقتدار میں نہیں آئے گی۔ یہ مہاراشٹر نہیں ہے۔

ای ڈی عہدیداران نے کہا کہ اس سے پہلے ارپیتا نے کبھی نہیں بتایا تھا کہ اس کے دوسرے فلیٹ پر بھی نقدی رکھی گئی تھی، لیکن جب ہم نے گھر پر چھاپہ مارا تو ہمیں 2000 اور 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل ملے۔  2000 کے نوٹوں سے 50 لاکھ روپے کے بنڈل اور 500 روپے کے نوٹوں سے 20 لاکھ روپے کے بنڈل بنائے گئے تھے۔ ہمیں 4.31 کروڑ روپے کا سونا بھی ملا۔ اس میں 1 کلو کی 3 سونے کی اینٹیں، 6 کنگن (تمام 500-500 گرام) اور ایک سونے کا قلم ملا ہے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: