ایکناتھ شندے نے ٹوئیٹ کرکے پوار سے ملاقات کی تردید کی، تصویر کو پرانی بتاتے ہوئے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی سربراہ شرد پوار کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے. ایکناتھ شندے نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تصویر کو جعلی قرار دیا اور منگل کے روز شرد پوار سے ملاقات کی تردید کی ہے.
یہ بھی پڑھیں:.... وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کابینہ سے استعفیٰ دیا
ایکناتھ شندے نے ٹوئیٹ کرکے کہا کہ فی الحال راشٹریہ وادی کانگریس سربراہ شرد پوار کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، ایسی کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی، افواہوں پر توجہ نہ دیں.
سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد چہ میگوئیاں شروع ہوگئی کہ ایکناتھ شندے نے اپنے سابق قائد اور سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے آشیرواد لینے کی بجائے شرد پوار کا آشیرواد لینے کو ترجیح دی.
بعد ازاں وزیراعلیٰ کے دفتر سے وضاحت کی گئی کہ تصویر پرانی ہے. شرد پوار کی سالگرہ پر ایکناتھ شندے نے جب انہیں مبارکباد پیش کی تھی اس وقت کی تصویر ہے.
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں بارش اور حالات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں. اسلئے شرد پوار سے ملاقات کی خبریں محض افواہ ہیں.
Post A Comment:
0 comments: