اجلاس سے خطاب کے دوران حملہ آوروں نے آبے پر قاتلانہ حملہ کیا، سینے میں دو گولی لگی، اسپتال میں داخل
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر آج جمعہ کی صبح نورا شہر میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ ان پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران وہ اچانک گر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موقع پر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور آبے کے جسم سے خون بہتا ہوا دیکھا گیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے سینے میں دو گولیاں لگی ہیں۔ واقعے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ابھی تک ان کی حالت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ گولی کس نے چلائی اور کیوں چلائی۔
67 سالہ شنزو کا تعلق لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) سے ہے۔ آبے 07-2006 کے دوران وزیر اعظم تھے۔ آبے ایک جارحانہ لیڈر کی شناخت رکھتے ہیں۔ شنزو کو السرٹیو کولائٹس، آنتوں کی بیماری تھی جس نے انہیں 2007 میں وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔ شنزو آبے مسلسل 7 سال 6 ماہ وزیر اعظم رہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ان کے چچا اساکو سائتو کے نام

تھا۔
یہ بھی پڑھین:.... قاتلانہ حملے میں سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی موت
Post A Comment:
0 comments: