وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کے ذریعے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کو آج جمعہ کو مغربی جاپان میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا تھا. انہیں ہوائی جہاز سے اسپتال لے جایا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا دورہ بھی پڑا. جاپانی میڈیا کے مطابق شنزو آبے اس قاتلانہ حملے کی تاب نا لاسکے اور اسپتال میں ان کی موت ہوگئی.
پولیس نے مشتبہ بندوق بردار کو حملے کے مقام سے گرفتار کیا جس نے جاپان میں بہت سے لوگوں کو چونکا دیا کیونکہ جاپان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں گن کنٹرول کے سخت ترین قوانین ہیں۔
آبے نارا سٹی میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے۔ 42 سالہ حملہ آور نے ان پر پیچھے سے فائرنگ کی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا نام
Yamagami Tetsuya
ہے اور وہ آبے کی پالیسیوں سے ناخوش تھا۔ آبے دو گولیاں لگنے کے فوراً بعد گر گئے۔ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نارا میڈیکل یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا۔ 6 گھنٹے تک میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آبے کو علاج کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا۔  یہ واقعہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے (جاپان کے وقت کے مطابق 11.30 بجے) پیش آیا۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آبے کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔  مودی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ آبے نے ہندوستان-جاپان تعلقات اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کیا۔  آج پورے ہندوستان میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں اپنے جاپانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں.


Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: