لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی ان کی ہی فلموں کے کرداروں سے موازنہ کرتے ہوئے ٹوئٹر یوزرس نے لتاڑا
جمعرات کو عامر خان اور کرن راؤ کو ان کے نئے دفتر میں منعقدہ پوجا کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ عامر خان کی آرتی کرتے ہوئے تصاویر نے ٹرولز کو اپنی طرف متوجہ کیا کیونکہ صارفین نے اس معاملے کا موازنہ لال سنگھ چڈھا اور پی کے جیسی مشہور فلموں میں عامر خان کے کرداروں سے کیا۔
عامر اس تصویر میں نہرو کیپ اور گلے میں ایک کپڑا لٹکائے نظر آرہے ہیں وہ رسم(پوجا) کے دوران کلش کو تھامے ہوئے ہیں۔تاہم، اس واقعے کے پیچھے اصل وجہ غیر مصدقہ ہے جب کہ کچھ رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ یہ ممبئی میں بالی ووڈ اداکار کے پروڈکشن ہاؤس کا افتتاح تھا۔
دریں اثنا، ٹوئیٹر صارفین نے وائرل تصاویر کو پر مختلف ردعمل ظاہر کیا ہے. کچھ ردعمل چیک کریں:
ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا کہ میں کیا دیکھ رہا ہوں؟ خدا... کیا یہ حقیقت ہے؟ یقین نہیں آتا..وہ سپر اسٹار جس نے کہا کہ یہ سب پوجا اور فرائض جو ہم خدا پر یقین رکھ کر ادا کرتے ہیں اس کی فلم میں یہ سب جعلی ہے اب یہ سب خود کر رہا ہے؟ جو لوگوں کو بولتا ہے کہ یہ سب کرنا بند کرو اب وہی خود سب کر رہا ہے. ایک یوزر نے لکھا کہ بس اب کچھ نہیں بچا اس زندگی میں دیکھنے کو....
ایک اور یوزر نے لکھا کہ کیوں ناٹک کرتے ہو، مل جائے گی کوئی اچھی فلم جلد ہی، ہندو جذبات سے بنو ڈھونگ سے نہیں.
Post A Comment:
0 comments: