۲۸۶؍لوگوں نے چیک اپ کرایا، ۱۷۵؍کو چشمہ فری دیاگیا،جبکہ۳۰؍مریضوں کے ہارٹ کا آپریشن ہوگا

ممبئی:۔(پریس ریلیز) مجاہدآزای بانیٔ روزنامہ ہندستان مرحوم غلام آرزو کی یاد میں پترکار وکاس فاونڈیشن کے زیر اہتمام بالا جی اسپتال،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے حلقہ احباب، جھولا میدان، مدنپورہ ممبئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں بائی پاس، انجوپلاسٹی، انجیوگرافی، ہارٹ وال ریپلسمنٹ، ای سی جی، بلڈشوگر، بلڈپریشرچیک اپ، گھٹنوں کی تبدیلی سمیت تمام بیماریوں کا فری چیک نیز فری آپریشن کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس کیمپ میں کم و بیش ۲۸۶؍لوگوں نے اپنی بیماریوں کا چیک اپ کرایا۔۱۷۵؍ لوگوں کو چیک اپ کے بعد آنکھوں کا چشمہ مفت میں تقسیم کیا گیا۔جبکہ ماہر ڈاکٹروں نے۳۰؍مریضوں کو دل کا عارضہ ہونے کی وجہ سے انہیں آپریشن کرانے کے لئے بالاجی اسپتال میں مختلف تاریخوں میں بلا کر مفت آپریشن کرنے کی ہدایت دیں۔

ممبئی میں اپنی نوعیت کےمنفرد اس کیمپ میں سماجی خدمتگار وی۔آر۔شریف، رکن اسمبلی یامنی جادھو،سابق ایم ایل اےفیاض احمدخان( صدر ایم آئی ایم)،عمر لکڑا والا،اوپیندر پنڈت، فیروز خان، فاروق انصاری،قاضی مہتاب، ڈاکٹرعلاوالدین،نبی اخترقریشی، عبدالسمیع بوبیرے،  فرید خان (ارد و کارواں)،قیصر رضا،فریدانصاری،شمیم انصاری، سعدیہ مرچنٹ، شاہدہ دربار،مشیرانصاری، نعیم شیخ،نظام الدین راعین،ساجد بخاری،عبدالقیوم نعیمی، منہاج شیخ، حنا انصاری، نظیف آرزو،مولاناطفیل ندوی کےعلاوہ تعلیمی، مذہبی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات کافی تعدادمیں شامل ہوئیں۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی یامنی جادھو نے کہا کہ اس طرح کا کیمپ ہر علاقے میں منعقد ہونا چاہئے کیونکہ اس سے غریب عوام کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس کے لوگوں کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔سماجی خدمتگاروی۔آر۔شریف  نے کہا کہ ممبئی میں اپنی نوعیت کےمنفرد پروگرام کے انعقادپر پترکاروکاس فاونڈیشن کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کیمپ میں بڑی بڑی بیماریوں کا چیک اپ اور ان کے آپریشن فری میں کرنے کا آپ لوگوں نے جو بیڑہ اٹھایا ہے میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ میں ہیں۔

 عمر لکڑا والا نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں تنظیم پترکار وکاس فاونڈیشن نے اس طرح کے کیمپ کو منعقد کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ارادے نیک ہوں تو انسان دوسرےانسانوں کے لئے بہت کچھ کر سکتاہے۔سابق ایم ایل اےفیاض خان نے میڈیا کے سامنےکہا کہ میں یہ پہلا کیمپ دیکھ رہا ہوں جس کے اندر تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سماجی، ملی،ثقافتی اور تعلیمی شخصیات شامل ہوئیں ہیں۔ اور یہ پہلا کیمپ ہے جس میں ایسی ایس بیماریوں کا فری چیک اپ اور آپریشن کرایا جا رہا ہے جس کے متعلق لوگ کرنے کی بات تو دور سوچتے بھی نہیں ہیں۔  میں پترکاروکاس فاونڈیشن کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن، بالا جی اسپتال عملہ اور حلقہ احباب کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔   بالاجی اسپتال کے عملے کے ساتھ ساتھ خاص طورپر عطا بھائی، شکیل بھائی اور مہدی حسن بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرفراز آرزونے پروگرام کے انعقاد کا مقصدبتاتےہوئے کہا کہ غریب لوگوں کے ساتھ ساتھ مڈل کلاس کےلوگ تھوڑا تھوڑا کرکے جو جمع پونجی کرتے ہیں بیماریاں آکر ایک جھٹکے میں انہیں پریشان کر دیتی ہیں عوام الناس کی جمع پونجی بچی رہے اس کے لئے اس کیمپ کاانعقاد کیا گیا تاکہ لوگ اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور متذکرہ تمام بیماریوں کی مفت جانچ کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن کا بھی فائدہ حاصل کریں نیزاس طرح کے کیمپ اگر ضرورت پڑی تو ممبئی کے تمام علاقوں میں منعقد کیےجائیں گے۔

 پترکار وکاس فاونڈیشن کے صدر یوسف رانا نے بتایا کہ مرحوم غلام احمدخان آرزواپنی حیات میں عوام الناس کے مسائل کو حل کیاکرتے تھے خاص طور پر لوگوں کی طبی امداد دل کھول کر کیا کرتےتھے اسی لیے آج کے اس کیمپ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے تاکہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئےلوگوں کی خدمات بہتراحسن طریقے سے کر سکیں۔اس کیمپ میں۲۸۶؍لوگوں نے اپنی مختلف بیماریوں کاچیک اپ کرایااس کے علاوہ۱۷۵؍کوان کی آنکھوں کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں فری میں چشمہ دیا گیا. جبکہ۳۰؍مریضوں کے ہارٹ کا آپریشن ہوگا۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: