گناہ رجسٹرنمبر 18 /2023 ، تعزیرات ہند کی دفعات 420،434 اور 34 کے تحت مقدمہ درج

مالیگاؤں : (31 جنوری) مالیگاؤں شہر کی جنتا کو آپریٹیو بینک میں ہوئی مالی بدعنوانی معاملہ میں بالآخر آج سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گناہ رجسٹرنمبر 18 /2023 ، تعزیرات ہند کی دفعات 420،434 اور 34 کے تحت انصاری امتیاز احمد احمد اللہ (62) سی ای او جنتا بینک مالیگاؤں، جاوید اختر صدیق احمد (31) ملازمت کیشیئر جنتا کو آپریٹیو بینک قدوائی روڈ مالیگاؤں پر مالی بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ۔اس ضمن میں جنتا بینک کی ہیڈ برانچ میں مینجر جنید احمد اقبال احمد (42) ساکن گھر نمبر 671 روی وار وارڈ، رسول پورہ  نے بطور فریادی شکایت درج کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 3 جنوری کی شام چھ بجے سے مورخہ 23 جنوری کی شام چھ بجے کے درمیان اسلام پورہ وارڈ میں واقع جنتا کوآپریٹو بینک کے سٹرانگ روم میں رکھی 28 لاکھ 80 روپیہ نقد رقم غائب ہوگئی ۔مذکورہ تاریخ، وقت اور مقام پر جنتا کو آپریٹیو بینک لمیٹڈ ، ہیڈ آفس ، انڈسٹریل کمپاؤنڈ قدوائی روڈ پر بینک کے سٹرانگ روم میں رکھی گودریج کمپنی کی لوہے کی محفوظ سیف (کباٹ) میں رکھے ہوئے روپیہ کا معائنہ کرنے کیلئے آر بی آئی کے نگراں افسر چرنجیو پلاو کے ذریعہ انفرادی طور پر تصدیق کی گئی۔ جس میں فرق پایا گیا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر انصاری امتیاز احمد احمد اللہ نے جو 500 کے نوٹوں کے بنڈل دیئے اسکے نچلے حصے میں 20 روپے مالیت کے نوٹوں کے بنڈل پائے گئے ۔اور کیش بک میں درج کیش (نقد رقم) میں 28 لاکھ 80 ہزار روپے کم نظر آئے ۔جس کی بناء پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)انصاری امتیاز احمد احمد اللہ اور بینک کے خزانچی جاوید اختر صدیق احمد عمر 31 سال پر نقد رقم میں مالی دھوکہ دہی کے مرتکب ہونے کا الزام عائد ہے ۔جس کی بناء پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: