رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج پورے ملک میں 74 واں جشن یوم جمہوریہ پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے. آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں 74 واں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز پروفیسر طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی) کی نگرانی میں ہوا ۔ قبل اس کے ٹھیک صبح ساڑھے نو بجے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب اور چیئرمین رضوان عبدالمطلب کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی. بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم جمہوریہ کا آغاز ہوا.معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو پروفیسر عبدالرحمن بخشی نے بخوبی انجام دیا اور نظامت کے فرائض کو شکیب اختر نے ادا کیا.

معزز مہمانان میں رضوان عبدالمطلب، ریحان عبدالمطلب (ڈائریکٹر آف خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی) ، سلیم شاہ (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، مسعود صدیقی (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، سید زبیر (پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، سید ظہیر (پرنسپل آف رائل یونیورسل اسکول) کے علاوہ ناظم شیخ، وسیم شیخ 

وغیرہ نے شرکت کی۔ جبکہ اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات مع اساتذہ و اسٹاف شامل تھے۔ اسکول و کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش اردو اور ہندی زبان میں تقریریں کی اور یوم آزادی کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔ 

اس موقع چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر، شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے طلباء میں مثبت سوچ وفکر پیدا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اپنے اندر راستہ تلاش کرنے کی صفت پیدا کرے ہر کسی کی زندگیوں میں چیلنج ہوتے ہیں۔ مقابلہ جاتی امتحانات 

دیجئے کیونکہ سب کو اپنی لڑائی خود لڑنی ہوتی ہے، حوصلہ رکھیں اور زندگی میں آگے بڑھتے رہیں۔ واضح رہے کہ جشن یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ تمام اساتذہ و اسٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔رسم شکریہ کے ساتھ پروفیسر طارق دیشمکھ نے پروگرام کو اختتام تک پہنچایا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: