اسکولی بچوں کیلئے ہر اسٹال پر خصوصی ڈسکاؤنٹ، کل دعائیہ اجتماع و ترکی و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے دعا

مالیگاؤں : (پریس ریلیز) شہر عزیز مالیگاؤں میں جہاں مختلف شعبوں میں بیداری پیدا کرنے، ہنر مندوں کی سراہنا کرنے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف پروگرام، سیمینار اور فیسٹیول منعقد کئے جاتے ہیں، وہیں دبئی بیوٹی سیلون اکیڈمی نے فیشن میلہ کے نام سے خواتین کیلئے ایک میلہ کا انعقاد کیا ہے. دبئی بیوٹی سیلون اکیڈمی کے زیر اہتمام کل 17 فروری کو مالیگاؤں فیشن میلہ کا آغاز ہوا جس میں ہزاروں خواتین و بچوں نے شرکت کی.

شہر میں خواتین کی فلاح کے کام کرنے اور سماجی طور پر متحرک رہنے والی خواتین کی موجودگی میں دعائیہ محفل سے مالیگاؤں فیشن میلہ کا افتتاح عمل میں آیا. اس میلہ میں خواتین کے بناؤ سنگھار کےلوازمات کے اسٹال کے علاوہ بچوں کے کھلونے، کتابیں، کھانے اور دیگر مصنوعات کے 100 اسٹال لگائے گئے ہیں. اس کے علاوہ خواتین اور اسکولی بچیوں کیلئے 17 سے 24 فروری کے درمیان مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا. اس فیشن میلہ میں روزانہ شہر کی معروف خواتین کی شرکت متوقع ہے. میک اپ مقابلہ اور مہندی ڈیزائن مقابلہ کے منفرد پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں حصہ لینے والی بچیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا. اس کے علاوہ شرمین میڈم کا میک اپ سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں شہر کی خواتین کو میک ٹپس بتائی جائیں گی تاکہ وہ ہنر مند بنیں اور روزگار حاصل کرکے کے خودکفیل بنیں. 

کل بروز سنیچر 19 فروری کو ایک دعائیہ اجتماع برائے خواتین کا انعقاد ہوگا جس میں ترکی و شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا. مالیگاؤں فیشن میلہ،دبئی بیوٹی سیلون اکیڈمی شہر کی تمام خواتین سے اس فیشن میلہ اور دعائیہ اجتماع میں شرکت کے متمنی ہیں. واضح رہے کہ اس مالیگاؤں فیشن میلہ میں نوجوانوں اور مرد حضرات کا داخلہ ممنوع ہے، میلہ صرف اور صرف خواتین کے لئے منعقد کیا گیا ہے. خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈیز باؤنسرس اور گیٹ پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کیلئے باؤنسرس کا خاص انتظام کیا گیا ہے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: