ایم سی اسٹین کو 31 لاکھ 80 ہزار، شو کے آئیکون کی ٹرافی اور 

Grand i10 Nios 

کار ملی

بگ باس 16 (بگ باس فائنل) کے فاتح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس بار 'بگ باس' کی چمکتی ہوئی ٹرافی ایم سی اسٹین کے نام ہوئی ہے۔ بگ باس کے گھر میں ہر کوئی ٹرافی جیتنے کی مسلسل کوشش کررہا تھا اور ان میں سے ایک ایم سی اسٹین تھے جنہوں نے سب کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی اور اب وہ 'بگ باس 16' کے فاتح بن گئے ہیں۔ ایم سی اسٹین اپنے ریپ گانوں کی وجہ سے نوجوان نسل میں پہلے ہی مشہور تھے اور اب وہ  بگ باس فاتح بن کت تعریفیں لوٹ رہے ہیں۔

ایم سی اسٹین کی بات کریں تو ان کا اصل نام الطاف شیخ ہے اور وہ پونے کے رہنے والے ہیں۔  انہوں نے بہت چھوٹی عمر سے ہی گانا شروع کر دیا تھا، یہی نہیں آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایم سی اسٹین نے مشہور ریپر رفتار کے ساتھ بھی گانا گایا ہے۔  ایم سی اسٹین کو اپنے گانے 'وٹا' سے سب سے زیادہ شہرت ملی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے نوجوانوں میں مقبول ہوگئے۔ اس گانے کو یوٹیوب پر تقریباً 21 ملین ویوز ملے۔ان کا یہ گانا 2018 میں ریلیز ہوا تھا. 

شالین بھانوت بگ باس کے ٹاپ فائیو میں سب سے پہلے باہر ہوئے۔ اس کے بعد ارچنا گوتم کی باری آئی اور ان کے بعد پرینکا چودھری بگ باس ٹاپ فائیو سے باہر ہو گئیں۔ بگ باس 16 کا گرینڈ فائنل شام سات بجے شروع ہوا اور تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور شو نے مداحوں کے صبر کا سخت امتحان لیا، آخر کار ریپر ایم سی اسٹین بگ باس 16 کے فاتح بن گئے۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: