بلڈ کینسر میں مبتلا ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے آخر کار زندگی کی جنگ ہار گئی
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں بحیثیت ہیلتھ آفسیر بہترین خدمات انجام دے رہی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے آخر کار آج اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ سپنا ٹھاکرے کی موت کی خبر سے میونسپل انتظامیہ سمیت سیاسی سماجی و ملی حلقوں میں ماتمی لہر دوڑ گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے بلڈ کینسر سے جوجھ رہی تھی ، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کا علاج ناسک کے سہیادری اسپتال میں جاری تھا ، گزشتہ روز بھی مالیگاؤں شہر میں سپنا ٹھاکرے کی موت افواہ سے میونسپل حلقوں میں سنسنی پھیل گئی تھی ، مگر کچھ ہی گھنٹوں میں انکی حالت نازک ہونے کی خبر آنے کے بعد موت کی خبر کی تردید کی گئی تھی. اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کی آخری رسومات کل چھترپتی شیواجی نگر امردھام میں ادا کی جائے گی.
Post A Comment:
0 comments: