تمام برادریوں کو اعزازِ اتحاد کی ٹرافی، بلا تفریق مسلک و برادری ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اتحاد ملت کا حصہ بنیں

مالیگاؤں (پریس ریلیز) : ملک و ملت کے موجودہ حالات میں ایمان اور تقویٰ کی بنیاد پر اتحاد ملت بہت ضروری ہے _ مسلمانوں کی تعلیمی، طبی، سماجی ،معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے آل مسلم کمیونٹی کوآرڈینیشن کمیٹی ،مالیگاؤں نے آغازِ اجتماعیت کی پیش قدمی کے لیے  کل 26 مئی بروز جمعہ شام چھے بجے تا رات دس بجے مالیگاؤں ہائی اسکول کیمپس میں ارم اسٹیج پر "آغاز اقدامِ اجتماعیت بنام عید ملن تقریب کا انعقاد کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:..... آج دوپہر دو بجے بارہویں کے نتائج

 یقیناً جس طرح سے ہمارے شہر کے مختلف مکتبِ فکر کے علمائے کرام کی متحدہ آواز کُل جماعتی تنظیم اپنے کام اور کاز کی بنیاد پر پورے ملک میں اپنے وجود کا احساس دلارہی ہے ان شاءاللہ آل مسلم کمیونٹی کوآرڈینیشن کمیٹی مالیگاؤں کی یہ آواز اور تحریک بھی ملک بھر کے مسلمانوں کو ایک نئی راہ سجھائے گی. شہر کی تقریباً بیس سے زائد مسلم برادریاں جن میں انصاری، مومن، جولاہا، قریشی،باغبان،میمن، مسلم شاہ برادری، چھپر  بند، فقیر، مسلم کھاٹک، بکر قصاب، منصوری، پِنجاری، ندّاف،صیقلگر،ٹکاری،عطار پٹوے، پگڑی مومن، بوہرہ، شیعہ جماعت کے نمائندہ افراد اس کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ ہیں ان سب کی مشترکہ کوششوں و کاوشوں سے شہر کی عوام کو پیغام دینے کے لیے سیاست، صحافت، تعلیم ،سماج اور معاشرے پر گہری نظر اور تجربہ رکھنے والے ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ممبئی جناب شاہد لطیف صاحب اور ہفت روزہ دعوت دہلی کے مستقل کالم نگار اور سائنٹسٹ ڈاکٹر سلیم خان صاحب کلیدی خطاب میں تمام مسلم برادریوں کے اتحاد و اتفاق کی روشنی میں کلیدی خطاب فرمائیں گے _ اجلاسِ عام کی صدارت جناب سرفراز خان آرزو صاحب ایڈیٹر روزنامہ ہندوستان ممبئی فرمائیں گے _ اس کوآرڈینیشن میں شامل تمام برادریوں کے نمائندہ افراد و ذمہ داران کو اعزازِ اتحاد ٹرافی پیش کی جائے گی _ اس تقریب کے حوالے سے آل انڈیا مومن کانفرنس کے قومی صدر ایڈووکیٹ فیروز انصاری نے شہر مالیگاؤں کی عوام کے نام اپنے دردمندانہ پیغام میں کہا کہ وقت اور حالات کے تناظر میں آل مسلم کمیونٹی کوآرڈینیشن کمیٹی ،مالیگاؤں کے اس کاز اور تحریک کو تقویت دینے اور عام کرنے کی ضرورت ہے _ آل انڈیا مومن کانفرنس اس کوآرڈینیشن کے ساتھ ہے _ قومی سکریٹری عبدالرشید انصاری نے چھوٹے سے قصبے سے اتحاد ملت کی آواز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آواز ملک بھر میں گونجے گی _ پروگرام کمیٹی کے کنوینرس پروفیسر حافظ عبدالحفیظ انصاری قومی سکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس، شیخ اکبر سیٹھ اشرفی راشٹریہ مسلم مورچہ، اسحٰق سیٹھ زری والا چیئرمین انجمن معین الطلباء نے پروگرام کی اہمیت اور افادیت کے تناظر میں ملت اسلامیہ کے ہر فرد سے کل بروز جمعہ شام چھے بجے تا رات دس بجے تک ہونے والے اجلاس عام میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے وہیں اس کوآرڈینیشن کمیٹی کے بین الجماعتی رابطہ کار مختار قریشی، یوسف الیاس سیٹھ،شاکر شیخ اور جاوید انور نے بتایا کہ "آغاز اقدامِ اجتماعیت بنام عید ملن کی تیاریاں مکمل ہیں، شہر کی تمام برادریوں کا تعاون حاصل ہے بیرونی مقررین کی آمد کی اطلاع مل چکی ہے _ مقامی علمائے کرام، سیاست داں، دانشور حضرات، ڈاکٹرس، صحافی حضرات اور سماجی رضاکار بحیثیت مہمان شریک ہورہے ہیں _شہر کی عوام بلا تفریق مسلک و برادری ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اتحاد ملت کا حصہ بنیں _

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: