داخلہ فارم کی بلیک میلنگ اور ڈونیشن کےنام پرمن مانی فیس وصولی بند کی جائے، رشوت دے کر تعلیم دینے اور دلانے والے کیا نسل نو کو رشوت خور بنائیں گے؟
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر میں چند نامور اقلیتی نجی تعلیمی ادارے عوام اور غریب طبقے کو ڈونیشن کے نام پر ٹھگ رہے ہیں. ان اداروں میں کے جی, پہلی, پانچویں اور گیارہویں جماعتوں کے داخلے فارم کی بلیک مارکیٹنگ شروع ہوچکی ہے. مجبور و لاچار عوام اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر بے بس ہے ۔ من مانی ڈونیشن کے خلاف کوئی آواز حق بلند نہیں کر رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں:.... سی بی ایس سی بارہویں نتائج :محمد عبداللہ معراج کی 96 فی صد نمبروں سے نمایاں کامیابی
ایسے سنگین مسئلہ پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) کی جانب سے ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ شروع کی گئی ہے. جس کے مقصد کے تحت عوامی بیداری اور سرکاری محکمہ میں شکایات کا سلسلہ جاری ہے. آج بروز بدھ 17 مئی 2023 کو ایم ڈی ایف کے ذمہ داران نے شہر مالیگاؤں ایڈیشنل کلکٹر, پرانت آفیسر اور تعلقہ شکشن ادھیکاری کو شکایاتی تحریری مکتوب دیا.
احتشام شیخ بیکری والا (سکریٹری, ایم ڈی ایف) نے کہا ہمیں مل کر شہر کی ایسے اقلیتی تعلیمی اداروں سے سو فیصد ڈونیشن سسٹم ختم کرنا ہے. ہم شہر کی تمام ہی تعلیمی اداروں میں شفافیت کے ساتھ داخلے ممکن ہو اس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں. ڈونیشن سسٹم کی وجہ سے مستحق بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں اور مہنگی تعلیم کی وجہ سے طلبہ ڈراپ آؤٹ کا شکار ہو رہیں.
قطب الدین ببو ماسٹر (جوائنٹ سکریٹری, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ رشوت دے کر اور لے کر جو تعلیم کا کاروبار شہر میں چل رہا اس کے نتائج میں نسل نو رشوت خور بنے گے نا کہ قابل اور ایماندار انسان جو پیشہ کے ساتھ انصاف کر سکے. تعلیمی اداروں میں رشوت خوری کیخلاف شہر کے سماجی و فلاحی ادارے اپنے طور سے پہل کریں اس طرح کی گزارش ایم ڈی ایف کرتی ہے.
شکیل ہمدانی ( سرپرست, ایم ڈی ایف) نے کہا کہ پہلے تعلیم کا معیار بلند تھا اور طلبہ پرائمری اسکولوں سے پڑھ کر اعلی تعلیم اور بر سرروزگار ہوتے تھے. لیکن آج غیر معیاری و غیر اخلاقی طرز تعلیم اور تعلیم کو خالص کاروبار بنانے والے اقلیتی تعلیم مافیاؤں نے بچوں کے مستقبل کو برباد کردیا ہے. آج ایسے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے جو دسویں اور بارہویں کامیاب ہیں مگر اپنے نام کے علاوہ کچھ لکھنا پڑھنا تک نہیں آتا. حیرت اور دکھ ہوتا ہے یہ سب دیکھ کر کہ کس طرح سے تعلیمی سدھار لایا جائے.
مالیگاؤں شہر سے شروع ہونے والی ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ کی سنجیدہ مزاج, قوم کا درد رکھنے والے مخلص افراد اور بیرون شہر میں مقیم تعلیم یافتہ افراد سرہانا کر رہے ہیں. نیز ڈونیشن بیماری کا جڑ ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں تعاون پیش کرنے یقین دہائی کر رہے ہیں.
Post A Comment:
0 comments: