ممکنہ تاریخ، آفیشیل ویب سائٹ، تمام تفصیلات، طلباء و طالبات توجہ دیں
مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعے مہاراشٹر ایس ایس سی، اور ایچ ایس سی کے نتائج کا اعلان جلد ہی سرکاری ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ اس طرح کے امکانات ہیں.ماضی کے رجحانات کے مطابق، مہاراشٹر بورڈ 2023 میں ایس ایس سی کے نتائج سے پہلے ایچ ایس سی کے نتائج جاری کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق ایسا کہا جارہا تھا کہ 12ویں جماعت کے نتائج مئی کے دوسرے ہفتے میں سامنے آئیں گے، اور 10ویں جماعت کے نتائج مئی کے اخیر ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔
10वीं और 12वीं के रिजल्ट कब?n.htmlیہ بھی پڑھیں...
لیکن اب تک نتائج ظاہر کئے جانے سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے. لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں بارہویں کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیئے جائیں گے. گزشہ رجحان کے جون کے پہلے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں ایس ایس سی کے نتائج ظاہر کئے جاتے ہیں. حالانکہ 2021 میں جولائی میں نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، کرونا کے سبب 2021 میں امتحانات کا انعقاد بھی نہیں کیا گیا تھا. امسال 2 مارچ سے 25 مارچ تک دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ 21 فروری سے 21 مارچ تک بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد کئے گئے تھے. پورے مہاراشٹر سے 15 لاکھ 77 ہزار 256 طلبہ و طالبات نے امسال دسویں بورڈ امتحانات میں شرکت کی تھی. جن میں 8 لاکھ 44 ہزار 116 طلباء اور 7لاکھ 33ہزار 67 طالبات شامل تھیں. اب طلباء و طالبات اور ان کے سرپرست بے صبری سے نتائج کا انتظار کررہے ہیں.
قارئین اس بات کو نوٹ کرلیں کہ رزلٹ دیکھنے کیلئے ذیل میں دی گئی آفیشل ویب سائٹ http://mahahsscboard.in
پر کلک کرکے آپ باآسانی اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں. مذکورہ ویب سائٹ پر لنک Results (class 10,12)
پر کلک کریں. جہاں مطلوبہ معلومات پر کرنے کے بعد آپ کا رزلٹ اوپن ہوجائے گا. آپ اس رزلٹ کا پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں یا اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں.
Post A Comment:
0 comments: