کارکنان نے آتش بازی کی اور جشن منایا، پوار نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کیلئے وقت مانگا
ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ کے طور پر شرد پوار کا استعفیٰ متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا. پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے آج ممبئی میں پارٹی کارکنان کے جذباتی احتجاج کے پس منظر میں میٹنگ کی۔
ایک بار پھر، 82 سالہ این سی پی لیڈر شرد پوار نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ انہیں پارٹی کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھنے سے متعلق سوچنے کے لیے وقت درکار ہے. واضح رہے کہ 1999 میں شرد پوار نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:... این سی پی کا اگلا صدر کون؟؟؟ اجیت پوار،سپریا سولے یا پرفل پٹیل؟؟؟؟
شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے اور بھتیجے اجیت پوار اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل کی قیادت میں پینل نے جانشینی کے کسی بھی منصوبے کو ابھی کے لیے روک دیا۔
کمیٹی نے آج کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شرد پوار کی صدارت برقرار رہنا چاہیے۔ پرفل پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے شرد پوار کے فیصلے کی سبھی نے متفقہ طور پر مخالفت کی ہے۔ہم سب چاہتے ہیں کہ شرد پوار پارٹی صدر کے طور پر برقرار رہیں۔ انہیں ہم جیسے لاکھوں لوگوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے اور انہیں بحیثیت صدر اپنی خدمات جاری رکھنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شرد پوار کو کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر غور کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔
تین دنوں میں جب سے شرد پوار نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے تب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سپریا سولے صدر کا عہدہ سنبھالیں گی اور اجیت پوار مہاراشٹر میں پارٹی کا چہرہ ہوں گے۔ تاہم، اجیت پوار کے لیے واضح کردار کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، جن کی بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کو شرد پوار کے حیران کن اقدام کے پیچھے ایک اہم عنصر سمجھا جاتا تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ شرد پوار اجیت پوار اور پارٹی میں پھوٹ کو روکنا چاہتے ہیں جو اس کے بعد ہو سکتا ہے۔
آج کا فیصلہ مسٹر پوار کے اپنی پارٹی پر غلبہ کی تصدیق کرتا ہے اور اب گیند پوار کے پالے میں ہے۔
کمیٹی کے مذکورہ فیصلے کے بعد این سی پی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کی گئی اور جشن منایا گیا جنہوں نے اپنے شرد پوار سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
پرفل پٹیل نے کہا کہ اس دن شرد پوار نے جو کچھ بھی کہا وہ ہم سب کے لیے چونکا دینے والا تھا۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ شرد پوار اس پروگرام میں ایسے کسی فیصلے کا اعلان کریں گے۔ آپ سب نے دیکھا کہ ان کے اعلان کے بعد کیا ہوا، لوگوں نے کس طرح اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کوشش کی۔ پروگرام کے بعد بھی، پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے شرد پوار سے کئی بار ملاقات کی اور ہم ان سے مسلسل درخواست کرتے رہے ہیں کہ ملک، ریاست اور پارٹی سب یہ چاہتے ہیں کہ آپ صدارت پر برقرار رہیں اور آپ ہی ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں.
Post A Comment:
0 comments: