ریزرو بینک آف انڈیا نے لوگوں کو نوٹ تبدیل کروانے کا مشورہ دیا، آخری تاریخ 30 ستمبر

نئی دہلی : ملک میں 2000 روپے کے نوٹ بند ہو رہے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 30 ستمبر تک یہ نوٹ تبدیل کر لیں۔  ایک وقت میں 20 ہزار روپے، یعنی بینک میں 2000 روپے کے 10 نوٹ بدلے جا سکتے ہیں اور ان کی جگہ چھوٹے نوٹ لیے جا سکتے ہیں۔  تمام بینکوں کو 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ جاری کرنا بند کر دیں۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ 2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکال رہا ہے اور لوگ 30 ستمبر تک ان نوٹوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔  ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے 19 علاقائی دفاتر 23 مئی سے کم مالیت کے نوٹوں کے ساتھ تبادلے کے لیے 2000 روپے کے نوٹ لینا شروع کر دیں گے۔

غور طلب ہے کہ نومبر 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 1000 اور 500 روپے کے نوٹوں پر راتوں رات پابندی کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ریزرو بینک نے 2000 روپے کے نوٹ چھاپنا شروع کئے تھے۔

 آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو متعارف کرانے کا مقصد اس وقت پورا ہوا جب دیگر مالیت کے نوٹ کافی مقدار میں دستیاب ہو گئے۔ اس لیے، 2000 روپے کے نوٹوں کی چھپائی 2018-19 میں بند کر دی گئی تھی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: