ماہر اساتذہ انگریزی زبان کی تدریس کے بنیادی اصول اور دوران تدریس پیش آنے والی دشواریوں کے سدباب کیلئے مفید باتیں بتائیں گے

مالیگاؤں : آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایوسی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ 7 اور 8 جون بروز بدھ اور جمعرات انگریزی زباندانی کی تدریس کو موثر اور مفید بنانے کیلئے پرائمری و ہائی اسکول کے اساتذہ کیلئے دو روزہ انگلش لینگویج ٹیچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے.

You May Also Read:प्रोग्रेसिव इंग्लिश मीडियम स्कूल का शानदार रिज़ल्ट

اس ورکشاپ میں انگریزی زبان کے ماہر و تجربہ کار اساتذہ انگریزی زبان کی تدریس کے بنیادی اصول اور دوران تدریس پیش آنے والی دشواریوں کے سدباب کیلئے مفید باتیں بتائیں گے.

مذکورہ ورکشاپ کا انعقاد دو روز کیلئے کیا جارہا ہے جس کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر دیڑھ بجے تک ہوگا. واضح رہے کہ مذکورہ ورکشاپ الہدیٰ اسلامک سینٹر مشاورت چوک مالیگاؤں میں ہوگا.

اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے گوگل فارم جاری کیا گیا تھا جس کے ذریعے شہر و بیرون شہر کے دو سو سے زائد اساتذہ نے رجسٹریشن کیا ہے. غور طلب ہے کہ رجسٹریشن اب بھی جاری ہے، خواہشمند اساتذہ گوگل فارم کے ذریعے اب بھی رجسٹریشن کرسکتے ہیں. کل صبح ٹھیک 9 بجے ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا.

رجسٹریشن لنک:

https://forms.gle/EXD1SmQudVv3iSDU6

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: