طلباء و طالبات ان آفیشیل ویب سائٹس پر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سکینڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کل 2 جون بروز جمعہ دسویں کے نتائج کا اعلان کرے گا. کل 11بجے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ اپنے پونے آفس سے نتائج ظاہر کردے گا. جبکہ دوپہر ایک بجے نتائج آن لائن کردیئے جائیں گے جس کے بعد طلباء اپنے نتائج دیکھ سکیں گے.

واضح رہے کہ طلباء ان آفیشیل ویب سائٹس پر اپنے رزلٹ دیکھ سکتے ہیں.

http://mahresult.nic.in

sscresult.mkcl.org

msbshse.co.in

۔ طلباء لاگ ان ونڈو میں رجسٹریشن کی تفصیلات درج کرکے ایس ایس سی یا کلاس دسویں کا نتیجہ چیک کر سکیں گے۔


اس سال مہاراشٹر بورڈ کا ایس ایس سی امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ تک منعقد ہوا تھا

سال 2023 میں تقریباً 15 لاکھ 77 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی تھی. بارہویں جماعت HSC کے نتائج 25 مئی کو ظاہر ہونے کے بعد ایس ایس سی کے طلبا بے چینی سے اپنے رزلٹ کا انتظات کررہے تھے. اب ان کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے کل 2 جون بروز جمعہ دسویں کے نتائج ظاہر ہوں گے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

7 comments: