جامع مسجد یارسول اللہ شہید عبد الحمید روڈ مالیگاؤں سے درگاہ حضرت کلّو شاہ عید گاہ تک بارانِ رحمت کے نزول کے لئے جلوس
مالیگاؤں : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم ستمبر 2023ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء فوراً مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ شہید عبد الحمید روڈ مالیگاؤں سے درگاہ حضرت کلّو شاہ عید گاہ تک بارانِ رحمت کے نزول کے لئے جلوس نکلا جائے گاـ جس کی قیادت آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) فرمائیں گےـ اور کلّو شاہ بابا عید گاہ پر پہنچ کر توبہ و استغفار کے بعد بارانِ رحمت کے نزول کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی.
اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے کہ عشاء کی نماز مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ پر ادا کریں اور جلوس برائے بارانِ رحمت میں کثیر تعداد میں شریک ہوں.
* الداعی : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
Post A Comment:
0 comments: