مجدد الف ثانی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مختلف عناوین پر اساتذہ کی رہنمائی
شہر عزیز کے معروف انگریزی کے استاد ،جے اے ٹی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے انگریزی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ جناب اشفاق لعل خان سر خصوصی دعوت پر ریاست گجرات کے مشہور شہر سورت کی مجدد الف ثانی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں اساتذہ کو ٹریننگ دینے کے لئے گذشتہ دنوں تشریف لے گئے ۔دیڑھ سو سے زیادہ اساتذہ نے اس ٹریننگ سے استفادہ کیا ۔اشفاق لعل خان سر نے
Developing as a teacher
How to teach English effectively
Classroom management
ان عناوین پر اساتذہ کی رہنمائی کی۔ تمام اساتذہ نے اس ورکشاپ میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔مختلف ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا اور اہم باتوں کو نوٹ کیا۔زیادہ تر اساتذہ کا تعلق انگریزی میڈیم سے تھا۔اس ورکشاپ میں MFERDکے انٹرنیشنل ٹرینر ممبی کے غفران خان سرگروہ اور پونہ شہر کے ماہر تعلیم جناب عارف قاسم شیخ نے بہی بطور ٹرینر شرکت کی اور مختلف عناوین پر اساتذہ کی رہنمائی کی۔اشفاق لعل خان سر کی خدمات کا دائرہ روز افزوں وسیع ہوتا جارہا ہے۔ہم سب کے لیے اور خاص طور سے شہر عزیز کے لیے یہ بات قابل فخر ہے۔ہم تمام اراکین
ALL MALEGAON ENGLISH TEACHERS ASSOCIATION (AMETA)
ہمارے صدر محترم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اشفاق لعل خان سر کو صحت وعافیت عطا فرمائے اور امت کے لیے ان کی کوششوں کی قبول فرمائے آمین۔
فقط۔شعبہ نشرواشاعتAMETA
Post A Comment:
0 comments: