آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق لعل خان سر نے شال و گلدستہ دے کر استقبال کیا
مورخہ ۵ستمبر بروز منگل شام 6بجے ٹیچرس ڈے کے موقع پر
آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایسوسی ایشن
AMETA
کے ایگزیکٹو ممبران نے
AMETA
کے سرپرست اُستاد الاساتذہ جناب شکیل احمد انصاری سر کے دولت کدہ پر جا کر موصوف کا استقبال کیا. شکیل احمد انصاری سر کا شمار شہر عزیز کے قابل فعال اور ماہر اساتذہ میں ہوتا ہے آج ان کے ہزاروں طلباء سماج میں با عزت زندگی گزار رہے ہیں ۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی موصوف امیٹا کی سرپرستی کررہے رہے ہیں ۔ اور اپنے علم اور تجربات سے نئے اساتذہ کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر صدر اشفاق لعل خان سر نے شال اورگل دستہ دے کر شکیل انصاری سر کا استقبال کیا اور ان کے لیے دعائیہ کلمآت ادا کیئے.اس موقع پر امیٹا کے ممبران میں انصاری اخلاق احمد سر، رحمانی رضوان عنبر سر، عارف حسین سر، فیضی عبدالرحمن سر، الیاس سر، سہیل خان سر، عبدالمالک درگاہی سر اور صغیر شیخ سر موجود تھے.
شعبہ نشر و اشاعت
AMETA
Post A Comment:
0 comments: