مجلس عاملہ کے ارکان نے جمعیت اہل حدیث کی جملہ کارکردگی پرمکمل اطمینان کااظہار کیا

مالیگاؤں (راست نامہ نگار )10دسمبر بروز اتوار2023ءصبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں میں  صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ منعقد کی گئی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:.....ٹیچرس ڈے کے موقع پر شکیل انصاری سر کا استقبالl

 اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی،اس کے علاوہ 19نومبر2023کوصوبائی جمعیت کے زیراہتمام ایک روزہ محسن انسانیت کانفرنس ودیگر پروگراموں کا آمدوخرچ کاگوشوارہ پیش کیاجس پر اراکین عاملہ نے اطمینان کا اظہار کیا مذکورہ کانفرنس میں احباب جماعت کی کثیر تعداد میں شرکت اور تعاون کوصوبائی جمعیت کے لئے خوش آئند قرار دیااس کے علاوہ صوبائی جمعیت کاتاریخی پروگرام تحریک اہل حدیث ماضی وحال تاریخ کے آئینے میں،سیمپوزیم کے مقالے کی اشاعت کومنظوری دی اور اس کے لئےشیخ مصطفی بشیر مدنی کوذمہ داری سونپی گئی علاوہ ازیں صوبائی جمعیت کی ذیلی اکائیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ طے پایاکہ 25 فروری2024 کو مقامی وضلعی جمعیات کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ دفتر اہل حدیث منزل میں منعقد کی جائے۔ایجنڈادیگر امورمیں صوبائی جمعیت کے ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی نےارکان عاملہ کے سامنے دفتری امور کی ملازمت سے استعفی پیش کیا جس کوصوبائی جمعیت کے امیروناظم اور دیگر ذمہ داران کے علاوہ ارکان عاملہ نے مسترد کردیا اور حافظ صاحب کو صرف صوبائی جمعیت کے کاموں کے لئے پابند کیاگیااسی طرح ڈاکٹر سعید احمد فیضی وارکان عاملہ نےناظم دفتر کی کارکردگی کی سراہناکی اور ان پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹرسےمولاناطاہر بیگ محمدی(شولاپور) مولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ)مولاناامین محمدی(احمد نگر) عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) مولانا عبدالوحید سلفی (ناسک)مولاناعطاء اللہ محمدی (آکوٹ)شیخ اسرائیل ، محمد سلیم بھائی (آکولہ) عبداللہ سر(نندوربار) مولانا رئیس محمدی ، مولانا جمال الدین محمدی(دھولیہ)مولانا انعام اللہ سنابلی (شیندورجنہ گھاٹ)عبدالرشید بھائی (دھرم آباد)وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر مولانا شکیل احمد فیضی، شیخ مصطفی بشیر مدنی ،شفیق الرحمن ،نور پریس، حافظ اشفاق محمدی وغیرہ شریک رہے۔ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ کامیاب رہی۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: