اویسی کو مسلم ووٹ تقسیم کرنے کیلئے پیسہ کہا سے ملتا ہے، بی جے ہندوؤں کو اور اویسی مسلمانوں کو اکساتے ہیں: سنگھ

بھوپال مدھیہ پردیش: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) میں اتحاد کا الزام عائد کیا کرتے ہوئے ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی کے فنڈنگ کے ذرائع معلوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہندوں کو اکساتی ہے جبکہ اسدالدین اویسی کی زیر صدارت ایم آئی ایم مسلمانوں کو اکساتی ہے. لیکن یہ دونوں ساتھ ہیں اور مل کر کام کرتے ہیں.

واضح رہے کہ دگ وجئے سنگھ نے راجگڑھ لوک سبھا سیٹ کے ماتحت اگار مالواضلع کے سسنیر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ الزامات عائد کئے.

سنگھ نے مزید کہا کہ اویسی حیدرآباد میں کھل کر مسلمانوں کو بھڑکاتے ہیں، بی جے پی یہاں ہندوؤں کو بھڑکاتی ہے اور دونوں ایکدوسرے کی مدد کرتے ہیں.میں سوال کرتا ہوں اویسی کو مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے کیلئے پیسہ کہا سے ملتا ہے. سنگھ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا قتل ہورہا ہے لوگوں کو جیل بھیجا جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے صحیح کہا تھا کہ بی جے پی ایک واشنگ مشین بن گئی ہے جہاں ہر داغدار سیاستداں کے داغ دھل جاتے ہیں. اپنے آپ کو حقیقی سناتنی کہتے ہوئے دگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ہمیشہ سناتن دھرم کو سپورٹ کیا ہے وہ اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ہر مذہب برابر ہے. انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک مذہبی ہندو اور گئو سیوک ہیں لیکن مذہب کے نام پر ووٹ نہیں مانگتے.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: