حلف برداری کی تقریب راشٹریہ پتی بھون میں ہوگی، 63 وزراء بھی حلف لے سکتے ہیں، اجیت پوار ناراض
نریندر مودی آج شام 7:15 منٹ پر تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے. حلف برداری کی تقریب راشٹریہ بھون میں منعقد کی جائے گی. وزیراعظم کی حلف برداری سے قبل ہی متوقع وزارتوں کی تقسیم کے بھی واضح اشارے مل رہے ہیں. توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے ساتھ ہی این ڈی اے حکومت کے 63 وزراء بھی حلف لیں گے.
مودی کے آج صبح راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے علاوہ اٹل بہاری واجپئ کی سمادھی اور نیشنل وار میموریل پر بھی حاضری دی. صبح نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر متوقع وزراء کے ساتھ میٹنگ بھی کی. امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور جے شنکر کے ساتھ شیوراج سنگھ چوہان، منوہر لال کھٹر اور کمار سوامی بھی مودی کے گھر پہنچے۔ اس کے علاوہ نتن گڈکری، پیوش گوئل، جیوترادتیہ سندھیا اور ارجن رام میگھوال بھی اس میٹنگ میں حاضر تھے.
مودی حکومت میں عہدوں اور وزارتوں کی تقسیم سے اجیت پوار ناراض ہیں. مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہم نے اجیت پوار کو ریاستی وزیر کا عہدہ آفر کیا تھا لیکن وہ مرکزی وزیر بننا چاہتے ہیں. انہیں صرف ریاستی وزیر کا عہدہ منظور نہیں ہے.
اجیت پوار نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاستی وزیر کا عہدہ ہمیں نامنظور ہے.ہمیں انتظار کرنے کیلئے کہا گیا ہے، ہم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے ہیں.
Post A Comment:
0 comments: