گذشتہ دنوں آئی اے ایس کی تیاری کرنے والے تین طلباء کی ایک کوچنگ سینٹر پر ڈوب کر موت ہوجانے کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی
نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن نے مکھرجی نگر میں واقع مشہور آئی اے ایس گرو وکاس دویہ کریتی کے کوچنگ سینٹر "درشٹی آئی اے ایس" کو سیل کردیا ہے. مذکورہ کارروائی اولڈ راجندر نگر میں ایک سیلف اسٹڈی سینٹر میں ڈوبنے سے تین طلباء کی موت کے دو دن بعد ہوئی ہے. درشٹی آئی اے ایس سینٹر نہرو ویہار میں وردھمان مال کے بیسمنٹ میں جاری تھا. سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کوچنگ سینٹر کو سیل کیا گیا ہے. دہلی میونسپل کارپوریشن نے کوچنگ سینٹروں کی جانچ تیز کردی ہے. کارپوریشن کی جانب سے پیر کے روز دہلی کے مکھر جی نگر میں سینٹروں کو سیل کرنے کی مہم شروع کی گئی.
شرد پوار نے منی پور کی طرح مہاراشٹر میں بھی ممکنہ تشدد پر تشویش ظاہر کی
دہلی کارپوریشن کی سول لائن زون کی ٹیم مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ پیر کی صبح ساڑھے دس بجے مکھر جی نگر کے نہرو ویہار پہنچی. یہاں وردھمان مال کے تہہ خانے میں جاری درشٹی آئی اے ایس سینٹر کو سیل کرنے کی کارروائی کی گئی.اس دوران حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس کی مکمل ٹیم موجود تھی. واضح رہے کہ سینٹروں کو سیل کرنے کی کارروائی سول سروسز کی تیاری کررہے تین طلباء کے اولڈ راجندر نگر میں واقع ایک کوچنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کے سبب موت ہوجانے کی وجہ سے کی گئی. شدید بارش کے سبب وسطی دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سینٹر کے بیسمنٹ میں پانی بھر جانے کے سبب کوچنگ سینٹر کا واحد بایو میٹرک داخلی دورازہ اور خارجی دورازہ کھل نہیں سکا تھا.
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایک افسر نے بتایا کہ علاقے میں غیر قانونی طور پر تہہ خانے (بیسمنٹ) کا استعمال کرنے والوں پر کارروائی کیلئے اسی طرح کی مہم چلائی جائے گی. مکھر جی نگر کے ایک کوچنگ سینٹر میں یو پی ایس کی پڑھائی کررہے طالب علم نے بتایا کہ سنیچر کو ہونے والے واقعے کے بعد اکثر کوچنگ سینٹر کی لائبریری بند کردی گئی ہے. طالب علم نے مزید بتایا کہ مجھے دیڑھ ماہ بعد یو پی ایس سی مینز کے امتحان میں شرکت کرنا ہے اور کوچنگ سینٹر کی لائبریری بند کردی گئی ہے. میری ساری کتابیں اور تیاری کے سامان لائیبریری میں ہیں مجھے اپنی کتابیں لینے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے .
Post A Comment:
0 comments: