پارٹی انڈرورلڈ گینگسٹر داؤد ابراہیم سے جڑے کسی شخص کو ٹکٹ دینا قبول نہیں کرے گی
بی جے پی نے پیر کو کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے این سی پی (اجیت پوار) لیڈر نواب ملک کی امیدواری کی مخالفت کرے گی۔ نواب ملک ممبئی جنوبی وسطی پارلیمانی حلقہ کے انوشکتی نگر سے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ خبروں کے مطابق، اس بار وہ مانخورد شیواجی نگر سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور انوشکتی نگر حلقہ سے اپنی بیٹی ثناء کو امیدوار بنانا چاہتے ہیں، جو انتخابی سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
لارینس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے افسر کو ایک کروڑ کا انعام، کرنی سینا صدر کا اعلان
ملک خاندان نے فری پریس جرنل کو بتایا کہ وہ انتخابات کے لیے تیار ہیں اور پارٹی کے باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی ممبئی کے صدر اور باندرہ (ویسٹ) کے ایم ایل اے آشیش شیلار نے پیر کو فری پریس جرنل کو بتایا کہ ان کی پارٹی انڈرورلڈ گینگسٹر داؤد ابراہیم سے جڑے کسی شخص کو ٹکٹ دینا قبول نہیں کرے گی۔
ملک اس سے پہلے مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں بحیثیت وزیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 2022 میں این آئی اے نے داؤد اور اس کے ساتھیوں بشمول چھوٹا شکیل اور ٹیگر میمن کے خلاف درج ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ملک کو اس سال جولائی میں طبی بنیادوں پر ضمانت دی گئی تھی۔ این سی پی کی تقسیم کے بعد مہایوتی حلیف بی جے پی کے اعتراضات کے باوجود نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی زیر قیادت گروہ نے نواب ملک کو اپنے ساتھ لیا تھا.
ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے پوار کو خط لکھ کر ملک کو اپنے گروہ میں شامل نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم پوار نے اس خط کو نظر انداز کرتے ہوئے ملک کو اپنے کیمپ میں خوش آمدید کہا۔
Post A Comment:
0 comments: