باندرا کھیرواڑی سگنل کے پاس تین گولی ماری گئی، دو ملزمین حراست میں
این سی پی اجیت پوار گروپ کے لیڈر بابا صدیقی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا. خبروں کے مطابق بابا صدیقی کو ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر باندرا کھیرواڑی سگنل کے پاس تین گولی ماری گئی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا. لیکن اسپتال میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا.
باندرا ایسٹ میں نرمل نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی. حادثہ کی خبر ملتے ہی ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی. ایسا بتایا جارہا ہے کہ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے.
Post A Comment:
0 comments: