پانچ لوگوں کی موت، خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 15 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ، راحت رسانی کا کام جاری

بلندشہر: بلند شہر میں پیر کے روز گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ ملبے تلے خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 15 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے بعد ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے لوگ جائے وقوع پر جمع ہوگئے ہیں۔

مذکورہ واقعہ پیر کی شام بلندشہر کے سکندرآباد کے آشاپوری علاقے میں پیش آیا۔ شام کے وقت گھر میں زوردار دھماکہ ہوا. اطلاعات کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت عمارت کے اندر تقریباً 15 افراد موجود تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا کام بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا.

اس واقعے میں پانچ لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ راحت رسانی ٹیم نے ملبے سے کچھ افراد کو بچایا اور زخمی ہونے پر انہیں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ مکان کے مالک کی شناخت ریاض الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ دھماکہ رات آٹھ بجے کے قریب ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تادم تحریر راحت رسانی کا کام جاری ہے، حکام موقع پر موجود ہیں۔ راحت رسانی کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران جے سی بی اور ایمبولینسوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: