ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی

ہندوستان کے مشہور و معروف بزنس مین رتن ٹاٹا آج بروز بدھ شام میں 86 سال کی عمر میں چل بسے . ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں رتن ٹاٹا نے آخری سانس لی.

دراصل آج شام میں یہ خبر سامنے آئی کہ ان کی طبعیت ناساز ہے اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ خبر آئی کہ انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے. ٹاٹا گروپ کو اونچائی پر پہنچانے میں رتن ٹاٹا نے اہم کردار دا کیا تھا. رتن ٹاٹا کی شناخت ایک دریا دل انسان کی تھی انہوں نے مشکل حالات میں ملک اور عوام کی ہمیشہ مدد کی تھی.

پیر کے روز بھی رتن ٹاٹا کی طبعیت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی تھی لیکن اس وقت رتن ٹاٹا نے خود اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے لئے فکر کرنے والے تمام لوگوں کا میں شکر گزار ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے. میں بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والی بیماریوں کے روٹین چیک اپ کیلئے اسپتال آیا تھا. رتن ٹاٹا 28 ستمبر 1937 کو پیدا ہوئے، 1991 سے 2012 تک وہ ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے. اس عرصہ میں انہوں نے اپنی سوجھ بوجھ اور کڑی محنت سے ٹاٹا گروپ کو اونچائی تک پہنچایا.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: