الیکشن کمیشن آف انڈیا پریس کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گی

الیکشن کمیشن آف انڈیا آج بروز منگل کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گی.

یہ بھی پڑھیں:...ممبئی ہوا ٹول فری، الیکشن سے قبل مہایوتی یحکومت کا بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے لئے تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:........ بابا صدیقی فائرنگ میں ہلاک

این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے بتایا کہ مہاراشٹر میں برسراقتدار مہایوتی اتحاد ریاست کی کل 288 اسمبلی نشستوں میں سے 230 کے لئے اتفاق رائے پر پہنچ گیا ہے۔ ایک مرتبہ ریاست کی دیگر نشستوں پر بھی اتفاق رائے ہوجانے کے بعد آئندہ تین چار روز میں مہایوتی کے ذریعے مکمل تفصیلات ظاہر کردی جائیں گی.

چند روز قبل بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکلے نے کہا تھا کہ 90 فیصد نشستوں پر اتفاق رائے ہوچکی ہے آئندہ چند دنوں میں بقیہ نشستوں پر بھی حتمی فیصلہ لیا جائے گا. واضح رہے کہ مہایوتی اتحاد میں بی جے پی، شیوسینا اور این سی پی(اجیت پوار) شامل ہیں.

اطلاعات کے مطابق بی جے پی 140 سے 150 نشستوں پر، وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیوسینا 80 نشستوں پر اور این سی پی 55 نشستوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ 

وہیں شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راؤت کے مطابق اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی کی 288 نشستوں میں سے 210 نشستوں پر اتفاق رائے بن چکی ہے. راوت نے مزید کہا کہ ایم ویے اے جلد ہی اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان بھی کرے گا۔ مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ نانا پٹولے نے پیر کے روز کہا کہ ایم وی اے تمام 288 نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور مہاراشٹر میں حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ان تمام خوفناک ہتھکنڈوں پر قابو پالیں گے جو وہ اپنی سیاست میں استعمال کرتی ہے اور مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت بنائیں گے۔ سیٹوں کی تقسیم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ایم وی اے تمام 288 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ایم وی اے میں کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد پوار) شامل ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: