نومبر20 کو پولنگ، 23 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا
آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا۔
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن ایک مرحلے میں ہوگا۔ 22 اکتوبر سے پرچہ نامزدگی داخل کیا جاسکے گا۔پرچہ نامزدگی 29 اکتوبر تک داخل کیا جاسکے گا۔نام واپس لینے کی تاریخ 30 اکتوبر ہو گی۔ووٹنگ 20 نومبر کوہوگی۔جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر بروز سنیچر کیا جائے گا.
آج بروز منگل الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سے قبل حال ہی میں جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کشمیری رائے دہندگان کے الیکشن کے تئیں جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے الیکشن میں قابل تعریف حصہ داری کی۔
الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ اس مرتبہ ہر پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ الیکشن سے متعلق پولیس اور اسپیشل فورسز کو بھی سخت اور خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ کنٹرول روم سے سوشل میڈیا پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔
Post A Comment:
0 comments: