جے ایم ایم لیڈر منوج پانڈے نے کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے دباؤ میں کام کررہا یے

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے آج کے اعلان سے قبل جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر کام نہیں کر رہا ہے اور بی جے پی کے دباؤ میں ہے۔

رانچی میں جے ایم ایم لیڈر منوج پانڈے نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انتخابات کا اعلان آج ہونا ہے، لیکن بی جے پی رہنماؤں کو اس کی جانکاری کل ہی مل گئی۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ کیا کمیشن بی جے پی رہنماؤں کے اشارے پر کام کرتا ہے؟ کمیشن کو کٹھ پتلی کے طور پر رکھنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل کے ذریعے ٹوئٹ کیا کہ 'باس نے سب کچھ سیٹ اپ کر لیا ہے۔ کیسا سین ہے! @ECISVEEP، کیا آپ کچھ کہیں گے؟"

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) آج مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے والا ہے۔ پانڈے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جے ایم ایم ہمیشہ انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ انتخابی موڈ میں رہتے ہیں کیونکہ ہم مفاد عامہ کے لئے کام کرتے ہیں۔ ہمارا عزم عوامی خدمت کے ذریعے عمل میں بدلتا ہے، جسے آپ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین حکومت کے تحت سیاست کے ایک مثالی نمونے کے طور پر دیکھیں گے۔ اس لئے ہم ہمیشہ انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کا باضابطہ اجلاس ہوگا اور اس کے بعد تفصیلات واضح کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی 2-3 سیٹیں ہیں جن پر بات چیت ہوگی اور اس کے بعد اس کا اعلان کیا جائے گا۔ اتحاد کی تیاریوں کے بارے میں پانڈے نے کہا کہ اگرچہ بات چیت جاری ہے ، لیکن ہوسکتا ہے کہ انہیں ابھی تک میڈیا کے ساتھ شیئر نہ کیا گیا ہو۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: