ایم آئی ایم ریاستی صدر نے اگھاڑی ممبران کو خط لکھا، اویسی نے کہا ہم نہیں جانتے اگھاڑی ممبران کا فیصلہ کیا ہوگا
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج سنیچر کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کی مہاراشٹر شاخ نے مہا وکاس اگھاڑی کے ممبروں کو خط لکھ کر اشارہ دیا ہے کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اتحاد پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:... مالیگاؤں اور دھولیہ میں سڑکوں کے گڑھوں سے تنگ آگیا: اکھلیش یادو
اسدالدین اویسی نے کہا کہ 'جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ مہاراشٹر میں ہمارے ریاستی صدر نے مہاوکاس اگھاڑی ممبران کو ایک خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم نہیں جانتے کہ اس اتحاد میں شامل اتحادی جماعتیں اور ممبران کیا فیصلہ کریں گے۔ لیکن ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیں الیکشن لڑنا ہوگا اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اویسی نے کہا کہ سبھی کو توقع تھی کہ کانگریس جیت جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سب سے پرانی پارٹی کو اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے کچھ غور و خوض کرنا چاہئے کہ وہ کیوں نہیں جیت سکے۔
Post A Comment:
0 comments: