مالیگاؤں کے بعد آج دھولیہ میں اکھلیش یادو کا دورہ، مہاوکاس اگھاڑی میں 12 نشستوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن چند نشستوں پر مطمئن ہیں

دھولیہ: سماجوادی لیڈر اکھلیش یادو آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہاراشٹر کے دورے پر ہیں. کل مالیگاؤں میں موسلا دھار بارش کے درمیان عزیز کلو اسٹیڈیم میں ایک عوامی اجلاس سے انہوں نے خطاب کیا. آج دھولیہ میں انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں حالات کو بدل دیں گے. یہ تاریخی انتخابات ہوں گے.

क्या एकनाथ शिंदे दोबारा मुख्य मंत्री बनेंगे????

مہاراشٹر انتخابات کے لئے سیٹوں کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) میں 12 نشستوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن یہ وہ پارٹی ہے جو کم نشستوں سے بھی مطمئن ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مہاراشٹر میں ایس پی کے پہلے ہی دو ایم ایل اے ہیں۔ ممبئی سے ایس پی ایم ایل اے ابو اعظمی بھی اکھلیش یادو کے ساتھ موجود تھے۔ اس ہفتے کے اوائل میں ابو اعظمی نے ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ مہاراشٹر میں کسی بھی پارٹی کو سماج وادی پارٹی سے بات چیت کے بغیر اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان نہیں کرنا چاہئے۔ تاہم بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ ایم وی اے کے اندر تمام بات چیت کانگریس، این سی پی (ایس پی) اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے درمیان ہوئی تھی اور وہ انہیں اتحاد کے دیگر شراکت داروں کی یاد دلانا چاہتے تھے۔ کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی کے لئے کانگریس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وڈیٹیوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے لئے مہاراشٹر کے لئے سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ اتر پردیش جیسا ہی ہوگا۔سنیچر کے روز اکھلیش یادو نے بھی مہایوتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کی سڑکیں مہاراشٹر سے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی سڑکیں ہے جہاں طیارے اتارے جاسکتے ہیں۔ کیا وزیر ٹرانسپورٹ نے مہاراشٹر میں ایسی سڑکیں بنائی ہیں؟'' انہوں نے مزید کہا کہ وہ مالیگاؤں اور دھولیہ کے دورے کے دوران دیکھے گئے گڑھوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: