کرئیر کے چوتھے ٹیسٹ میں سینچری بنا کر ٹیم انڈیا کو دلائی لیڈ

سرفراز خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی. سرفراز بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے تیسرے ایسےبلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کی پہلی پاری میں صفر رن بنائے اور دوسری پاری میں 150 یا اس سے زیادہ رن بنائے ہیں.

مجلس اتحاد المسلمین مہاوکاس اگھاڑی سے اتحاد پر بات چیت کیلئے تیارIs-Open-For-Talk-On-Alliance.html

انڈیا نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلورو میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی پاری میں سرفراز خان بنا کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوئے تھے. وہیں اب دوسری پاری میں سرفراز 150 رنوں کی شاندار پاری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے. ایسا کرکے سرفراز نے مادھو آپٹے اور نین مونگیا کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے. مادھو اپٹے نے سال 1953 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی پاری میں صفر اور دوسری پاری میں ناٹ آوٹ 163 رنوں کی پاری کھیلی تھی.جبکہ 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نین مونگیا نے پہلی پاری میں صفر اور دوسری پاری میں 152 رن بنائے تھے. 

سرفراز خان نے اپنے کریئر کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سینچری بنا کر کمال کردیا. سرفراز کے سامنے کیوی ٹیم نے گیند مکمل طور پر ناکام نظر آئے. بنگلورو ٹیسٹ میں سرفراز نے پہلے وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کیلئے 136 رنوں کی پارٹنر شپ کی پھر رشبھ پنت کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے 177 رنوں کی پارٹنر شپ کی.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: