اگر شیخ آصف جیت گیاتو خدا کی قسم ہم تم کو کہیں گے مفتی اسمعیل کے پیچھے نماز پڑھنے والے سچے مسلمان نہیں ہیں:انیس قادری

جمعہ 8 نومبر کو چونا بھٹی صراط چوک میں مجلس اتحاد المسلمین کے انتخابی تشہیری جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انیس قادری نامی مقرر نے کیا کہ لشکر والی عید گاہ کے خطیب و امام، امامت کرتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ کم از کم دیڑھ لاکھ کا طبقہ وہاں ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر تم نماز پڑھتے ہو دیڑھ لاکھ کی تعداد میں، انہیں اپنا امام مانتے ہو،اور آج اگر ووٹ کیلئے ہمیں تم سے بولنا پڑتا ہے... شرم کرو.... شرم کرو.... شرم کرو. مالیگاؤں کے غیور مسلمانوں تم نماز پڑتے ہو ان کے پیچھے، اپنا امام مانتے ہو، آج قسم کھا لو ہمارا ایک ایک ووٹ مفتی اسمعیل کی نشانی پتنگ پر پڑے گی. ایسے مت امام ماننا، امام ہے تو امام ماننا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم سنی ہوکر انہیں اپنا قائد مان رہے ہیں اپنا سالار مان رہے ہیں.

اس تقریر کے دوران انیس قادری نے کہا کہ اگر شیخ آصف کی پارٹی جیت گئی، اگر شیخ آصف جیت گیاتو خدا کی قسم ہم تم کو کہیں گے مفتی اسمعیل کے پیچھے نماز پڑھنے والے سچے مسلمان نہیں ہیں.

سیاسی جلسوں میں اس قسم کی بیان بازی کرنا کتنا درست ہے یہ تو علماء کرام ہی بتائیں گے لیکن کیا اب سچے مسلمان ہونے کا پیمانہ یہ رہ گیا ہے کہ ہم ووٹ کسے دے رہے ہیں؟؟؟ سیاست کو امامت، خطابت اور نماز روزے سے پرے ہی رہنے دیں. اپنے سیاسی اختلافات میں بھولی بھالی عوام کو گناہ گار نہ کریں. عوام کو آزادانہ طور پر اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق ہے اسے کام اور کارکردگی کی بنیاد پر اپنا نمائندہ منتخب کرنے دیں. زیر نظر مضمون سیاست سے پرے ایک بیان پر اظہار رائے ہے اسے سیاسی عینک سے نہ دیکھیں، اختلاف رائے کی قدر کرتا ہوں. مذکورہ بیان پر اپنی رائے ضرور دیں.

Axact

TRV

The Name you Know the News you Need

Post A Comment:

0 comments: