سائیکل،وہیل چیئر،بیٹری والی سائیکل اور دیگر لوازمات مفت حاصل کریں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں اور اطراف کے علاقوں میں بسنے والے تمام ہی معذوروں اور ضعیف حضرات کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مالیگاؤں میں دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی سرپرستی ایڈوکیٹ مومن مجیب احمد صاحب، اور ایڈوکیٹ مومن مصدق صاحب فرما رہے ہیں تو وہیں صدارت الحاج ضیاء حکیم صاحب فرما رہے ہیں اس کیمپ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کلکٹر ، ایڈیشنل ایس پی، پرانت آفیسر ،میونسپل کارپوریشن کمشنر، تحصیلدار آفیسر صاحبان ہونگے.
بتاریخ : 25 /26 نومبر بروز پیر، منگل صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک
بمقام : رحیم کمپاونڈ، اولڈ آگرہ روڈ دیوی کا ملہ، ضیاء حکیم کے بنگلے کے بازو میں
اس کیمپ میں ملنے والے لوازمات : تین چاک کی سائیکل، وہیل چیئر، بیٹری سے چلنے والی سائیکل، بیساکھی، پاوں کا جوتا، نقلی ہاتھ، کان کی مشین، ہاتھ کی لکڑی، واکر، کمر کا پٹہ، نابینا حضرات کی اسٹک فری میں دستیاب کرائی جائے گی.
لہٰذا مالیگاؤں اور اطراف کے تمام ہی معذوروں اور ضعیف حضرات سے گزارش ہے کہ وقت کا خاص خیال رکھتے ہوئے میڈیکل کیمپ میں شرکت کریں.
معذور کیلئے درکار کاغذات : آدھار کارڈ ،راشن کارڈ ،یو ڈی آئے ڈی کارڈ چھوٹا بڑا دونوں، پاسپورٹ سائز دو فوٹو ان کاغذات کی اوریجنل اور زیراکس کاپی دونوں ساتھ میں لائیں.
ضعیف حضرات کے درکار کاغذات: آدھار کارڈ ،راشن کارڈ ،شناختی کارڈ، دو فوٹو ان کاغذات کی اوریجنل اور زیراکس کاپی دونوں ساتھ میں لائیں.
تفصیل کیلئے رابطہ کریں : 9270301745مدثر رضا
Post A Comment:
0 comments: